Skip Navigation Links

میونسپل کمیٹی شرقپور شریف میں خوش آمدید



میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی تاریخ


1868عیسوی میں شرقپور کی آبادی تقریبا 4162 افراد پر مشتمل تھی۔ ٖشرقپور کی فصیل کے اندر جو پرانی آبادی تھی وہ گھنی ہوگئی تھی اورجب اس فصیل کے باہر نئے مکان بننے لگے تو شہر کا پھیلاو بڑھ گیا تو اب روشنی، صفائی، نکاسی آب اور صحت کے مسائل پیدا ہونے لگے۔ تو 1874 عیسوی میں اسے ٹاون کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ 1881عیسوی میں پنجاب میں مردم شماری کروائی گئی تھی اور اس وقت حکیم شیر علی ممبر میونسپل کمیٹی شرقپور کو شرقپور میں مردم شماری میں تعاون اور اچھا کام کرنے پر لفٹینٹ گورنر پنجاب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تھا۔ اس کے بعد شہر کو خاص سکیم کے مطابق بنانے کی کوشش شروع کردی گئیں۔ نئے مکانوں کے لیے نقشے بنوائے اور پاس کروائے جانے لگے۔ گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالیاں بنانے، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے کام کی نگرانی کرنے کے لیے ممبران کا چناو کیا گیا۔ ان ممبران کی کمیٹی 1883 عیسوی میں 12 اراکین پر مشتمل تھی۔ ان ممبران میں سے 2 سرکاری تھے اور 10 کو حکومت نے نامزد کیا تھا۔ مولوی اکبر علی صوفی محقق جالندھری کی تصنیف سلیم التواریخ میں اس وقت کے دو ممبران کا ذکر ہے جن میں ایک حافظ احمد یار اور دوسرے حکیم شیر علی ممبر میونسپل کمیٹی شرقپور تھے۔ 1885میں شہر کی آبادی 4575 نفوس تک پہنچ چکی تھی اس وقت شہر میں 526 ہندو، 196 سکھ اور 3853 مسلمان تھے۔ 1891 عیسوی میں یہ آبادی 4924 نفوس پر مشتمل تھی۔ 1981 عیسوی کی مردم شماری کے مطابق شرقپور کی آبادی 18692 افراد تک ہوگئی تھی جبکہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق یہ اعدادوشمار 26681 نفوس تک پہنچ گئے تھے۔ شروع میں بلدیہ کا دفتر نہائیت محدود جگہ پررہا۔ بار بار کوشش کی گئی کہ قصبہ کی شان و شوکت کے مطابق وسیع جگہ پر یہ دفتر بنایا جائے جہاں کمپنی باغ بھی بنے۔ مگر موزوں جگہ نہ ہونے کے باعث اسی جگہ پر گزار ہوتا رہا۔ آخر 1993 میں جبکہ بلدیہ کے چیئرمین ملک افتخار احمد صاحب تھے۔ اس کی پرانی عمارت کو گرا کر دو منزلہ بلڈنگ تعمیر کی گئی جس کے نیچے ٹاون کمیٹی مارکیٹ بنائی گئی اور دوسری منزل میں بلدیہ کے دفاتر بنائے گئے۔ قیام پاکستان کے بعد میونسپل کمیٹی شرقپور کے جو جو چیئرمین یا سربراہان رہے ان کے نام درج ذیل ہیں۔

# نام تاریخ سے (dd/mm/yyyy) تاریخ تک (dd/mm/yyyy)
1 میاں فقیر محمد قصوریہ 14/8/1947 10/10/1953
2 ملک بشیر مظفر 28/12/1953 27/10/1958
3 ملک مظفر علی 28/2/1960 7/8/1969
4 شیخ محمد صدیق کھراونہ 10/5/1970 5/6/1971
5 شیخ اصغر علی مونگہ 20/1/1980 14/10/1983
6 ملک احمد سعید 14/11/1983 28/11/1987
7 شیخ اصغر علی مونگہ 28/1/1988 29/1/1992
8 ملک افتخار احمد 29/1/1992 15/8/1993
9 شیخ ذوالفقار علی مونگا 18/12/1998
10 راجہ ارشاد محمود 17/10/2005 12/4/2008
11 چوہدری عثمان جاوید 13/04/2008 04/09/2008
12 محمد منشا احسان 5/9/2008 10/9/2012
13 افتخار نبی نور 11/9/2012 20/1/2013
14 محمد عثمان خان 30/1/2013 14/4/2013
15 چوہدری طارق جاوید وڑائچ 15/4/2013 11/7/2013
16 ساجد مشرف 12/7/2013 09/3/2015
17 فدا افتخار میر (ٹی ایم او) 24/3/2015
18 ساجد مشرف (سی او) تاحال
19 میاں عمران علی اشرف یعقومیہ (چیئرمین) 31/12/2016 تاحال